m81.jpg

ï·º


نعت رسول



وہ شہنشاہؐ معظم، وارثؐ تاج و سریر
سرنگوں ہے جس کے آگے سطوت میر و وزیر
اُس Ú©ÛŒ مدØ+ت سے مرے دل Ú©Ùˆ توانائی ملی
اُس کی سیرت نے کیا زندہ مرا مردہ ضمیر
سادگی Ù…Ø+بوب ہے جس Ú©Ùˆ رسولؐ اللہ Ú©ÛŒ
ہیچ ہے اُس Ú©Û’ لیے ملبوس کمخواب Ùˆ Ø+ریر
رہبر گم کردہ راہاں، چارہ بے چارگاں
بے نواؤں کی نوا، وہ بے کسوں کا دستگیر
وہ سØ+اب رØ+مت خلاق اقلیم زماں
زندگی کی کشت ویراں کے لیے ابر مطیر
سیرت پاک اُس کی ہے قرآن کا ایک اک ورق
اُس کا ہر قول و عمل ہے بے مثال و بے نظیر
اُس کا دستور مکمل وجہ تکمیل Ø+یات
اُس کے اقوال مطہر باعث خیر کثیر
شرک Ùˆ بدعت Ú©Û’ لیے ہے ضرب Ø+Ù‚ اُس کا جلال
رشک ماہ و آفتاب اُس کا جمال دلپذیر
روشنی پھیلی اُسی سے چارسو آفاق میں
جس Ú©Û’ باعث آج تک غارِ Ø+را ہے مستنیر